رشکئی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ، شرپسندوں نے تین ٹرانسفارمر تباہ کر دئے

رشکئی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ، شرپسندوں نے تین ٹرانسفارمر تباہ کر دئے
رشکئی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ، شرپسندوں نے تین ٹرانسفارمر تباہ کر دئے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)شرپسندوں کے حملے میں تین ٹرانسفارمر تباہ،سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ پیسکو کے ڈی جی شوکت افضل کے مطابق لوڈشیڈنگ کے خلاف مقامی افراد مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران شرپسندوں نے حملہ کر کے پیسکو کے تین ٹرانسفارمر کو شدید نقصان پہنچایا ۔ڈی جی پیسکو نے کہا کہ تین میں سے ایک ٹرانسفارمر ٹھیک کر دیا گیا ہے 2 کوٹھیک کرنے میں وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ رشکئی سرکل میں 99 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے،جس کے باعث خسارے کا سامنا ہے۔

مزید : پشاور