4 رکنی ڈکیت گینگ کی سرغنہ ”پھولن دیوی“شوہر اور ساتھیوں سمیت گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) کراچی، لاہور میں وارداتیں کرنے والی خاتون ڈکیت شوہر اور ساتھی سمیت گرفتار کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون ڈکیت 4 رکنی گینگ کی سرغنہ ہے اور واردات کی منصوبہ بندی خود کرتی تھی۔ ملزمہ نادیہ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بچوں کا پیٹ پالنے اور تنگدستی سے دلبرداشتہ ہوکر ڈکیت گینگ بنایا۔ ملزمہ گھر میں مٹھائی یا چاول دینے کا کہہ کر داخل ہوتی اور اسکے پیچھے ساتھی بھی داخل ہو کر لوٹ مار کرتے تھے۔ ملزمہ نے فاروق نامی ساتھی سے پسند کی شادی کی۔