ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی :آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ چکلالہ ایئر بیس میں ادا کر دی گئی ہے ۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ اورایئر چیف سہیل امان سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہداءکے جسد خاکی تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوںمیں بھیج دیئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے گلگت ریسکیو آپریشن کیلئے جارہاتھا کہ راستے میں خراب موسم کے باعث حادثہ پیش آگیا۔ ہیلی کاپٹر میں 12اہلکار سوار تھے۔حادثے میں پانچ میجروں سمیت گیارہ اہلکار شہید ہوئے جن میں میں پائلٹ میجر مزمل ، میجر ہمایوں ،میجر ڈاکٹر شہزاد ،میجر ڈاکٹر عاطف ،میجر ڈاکٹر عثمان،نائیک عامر سعید ،نائیک اوٹی مقبول ،حولدار منیر عباسی،نر سنگ اسسٹنٹ ، سپاہی رحمت اللہ اور سپاہی وقار شامل ہیں۔