حافظ سعید نے بھارتی فلم ’فینٹم‘کی نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

حافظ سعید نے بھارتی فلم ’فینٹم‘کی نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
حافظ سعید نے بھارتی فلم ’فینٹم‘کی نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)امری جماعت الدعوة حافظ سعید نے بھارتی فلم ’فینٹم ‘کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حافظ سعید کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ بھارتی فلم فینٹم پاکستان مخالف ہے اس لیے اس کی پاکستان میں نمائش کو روکا جائے ۔بھارتی فلم میں ممبئی حملوں کا ذمہ دار پاکستان اور جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو ٹھہرایا گیاہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم فینٹم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف ہیر و ہیرئن کا کر دار نبھارہے ہیں جبکہ فلم بھارت میں ہونے والے ممبئی حملوں اور دنیامیں دہشتگردی کے موضوع پر بنائی گئی ہے ۔

حافظ سعید کے پاکستان مخالف فلم کی نمائش روکنے کی درخواست کے بعدفلم کے ڈائریکٹر ساجد کبیر خان اور پروڈیوسر ساجد نادیاوالا پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں کیونکہ بھارتی فلم کو پاکستان میں کافی پذیرائی ملتی ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں