ٹارگٹ کلنگ اور تخریبی کارروائیوں میں مہارت رکھنے والے 16 رکنی گروہ کی تلاش

ٹارگٹ کلنگ اور تخریبی کارروائیوں میں مہارت رکھنے والے 16 رکنی گروہ کی تلاش
ٹارگٹ کلنگ اور تخریبی کارروائیوں میں مہارت رکھنے والے 16 رکنی گروہ کی تلاش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں نے کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کے ساتھ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے اس تنظیم کے سیکرٹری اطلاعات قاری غلام رسول کے بیان کی روشنی میں  16 افراد پر مشتمل گروہ کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے پاس مبینہ طور پر درجنوں افراد کو قتل کرنے کی فہرست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں سیاست دانوں اور شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اہم عہدوں پر فائز بیوروکریٹس کے نام بھی شامل ہیں اور گروہ کے ارکان ٹارگٹ بم بنانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ اہلکار کے مطابق اس ابتدائی تفتیش کے بعد پنجاب پولیس نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اس 16 رکنی گروہ کا سراغ لگانے اور ا±نہیں گرفتار کرنے کےلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں جنہوں نے جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقوں میں اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد