عمران نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا تو گھر میں دھرنا ہو گا: ریحام خان

عمران نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا تو گھر میں دھرنا ہو گا: ریحام خان
عمران نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا تو گھر میں دھرنا ہو گا: ریحام خان

  

ہری پور+ اسلام آباد ( آن لائن) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طاقت نوجوان ہیں۔ نوجوانوں کا مستقبل تحریک انصاف کے ہاتھ میں ہے، آپ بھابھی کو تحفہ دیں۔ خیبر پی کے حکومت آپ کو تحفہ دے گی۔ عمران خان نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا تو گھر میں دھرنا ہو گا۔ ہری پور میں امیدوار عامر زمان کے انتخابی جلسے سے ہندکو، پشتو اور اردو میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام سوچیں کس کو ووٹ دینا ہے؟ ظالموں، پٹواریوں، قاتلوں، جاہلوں کو یا پڑھے لکھے نوجوان کو۔ خیبر پی کے کے پاس خان بھی ہے، جوان بھی اور بھابھی بھی جو کسی اور جماعت کے پاس نہیں ووٹ کسی اور کو نہیں تبدیلی کو دینا ہے۔ ایک تاریخ ہزارہ میرے نانا نے لکھی ایک آپ لکھیں گے۔ صرف خیبر پی کے میں غیرسیاسی پولیس اور بلدیاتی نظام ہے جو کسی اور صوبے میں نہیں جہاں تبدیلی آ گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد