مقبوضہ کشمیرمیں 2 نوجوانوں کی شہادت پر مظاہرے، پاکستانی پرچم لہرائے گئے

مقبوضہ کشمیرمیں 2 نوجوانوں کی شہادت پر مظاہرے، پاکستانی پرچم لہرائے گئے
مقبوضہ کشمیرمیں 2 نوجوانوں کی شہادت پر مظاہرے، پاکستانی پرچم لہرائے گئے

  

سی نگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع پلوامہ میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کپواڑہ میں تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائی کے دوران ایک مکان کو تباہ کرنے کے بعد شہید کیا۔ ایک نوجوان کی شناخت طالب حسین شاہ کے طور پر ہوئی ہے جو پوسٹ گریجویشن کررہا تھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ علاقے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کئے، مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مزید : بین الاقوامی