پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کرپشن کے الزام میں گرفتار ،نیب نے احتساب عدالت سے 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کرپشن کے الزام میں گرفتار ،نیب نے احتساب ...
 پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کرپشن کے الزام میں گرفتار ،نیب نے احتساب عدالت سے 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیاءکوشہریوں سے فراڈ اور کرڑروں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیاہے اور احتساب عدالت سے ان کا 14روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے عدالت میں موقف اپنایا کہ قاسم ضیا کی علی عثمان کے نام سے سیکیورٹی کمپنی ہے جو کہ لوگوں سے پیسے لیتی ہے اور ان سے شیئر ز کا بزنس کرتی ہے تاہم انہوں نے لوگوں سے پیسے لیے اور ڈیڑھ سال سے ان کا جو منافع بنتا تھا وہ بھیں نہیں دیا اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے لی گئی رقم بھی واپس نہیں کی جس کے باعث نیب کو قاسم ضیاءکیخلاف درخواستیں موصول ہوئیں جس پرکارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات قاسم ضیاءکو حراست میں لیا گیا۔

نیب کا کہناہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ قاسم ضیا ءنے شہریوں سے کرڑوں روپے کا فراڈ کیاہے اور لوگوں کوپیسے دینے کے بجائے ڈیڑھ سال سے ٹال مٹول سے کا م لیا جارہاتھا ۔

احتساب عدالت نے نیب پنجاب کو قاسم ضیاءکا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے تفتیشی افسروں کو حکم دیاہے کہ وہ چودہ روز میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں