’علیحدگی سے خواتین کو زیادہ دھچکا لگتا ہے مگر مرد دوبارہ سنبھل نہیں سکتا‘

’علیحدگی سے خواتین کو زیادہ دھچکا لگتا ہے مگر مرد دوبارہ سنبھل نہیں سکتا‘
’علیحدگی سے خواتین کو زیادہ دھچکا لگتا ہے مگر مرد دوبارہ سنبھل نہیں سکتا‘

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) غلط دوست کیساتھ ملنے ملانے کا رابطہ ختم ہونے پر خواتین کو زیادہ دھچکا لگتاہے لیکن مردوں کی نسبت زخم بھرنے میں وقت بھی کم لگتاہے لیکن مرد دوبارہ کبھی مکمل طور پر بھول نہیں پاتا۔

بنگھمٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مرد اور عورت کے درمیان رومانوی تعلقات کے بعد اچھے دوست سے محرومی سے چوٹ پہنچتی ہے لیکن کونسی صنف زیادہ متاثر ہوتی ہے ، جواب جاننے کیلئے تحقیق کاروں نے96 ممالک سے 5705لوگوں سے جذباتی اورجسمانی دردسے متعلق سوالات کیے ۔

تحقیق کے مطابق مرد اس نقصان کو زیادہ اور لمبے عرصے تک محسوس کرتے ہیں لیکن خواتین تعلقات میں ا چانک خاتمے پر زیادہ جذباتی ہوتی ہیںمگروہ وقت کیساتھ ساتھ سنبھل جاتی ہیں ، تعلقات کے خاتمے سے خواتین پر منفی اثرات پڑتے ہیں لیکن اس کرب سے نکلنے کے بعد جذباتی طورپر پہلے سے مضبوط ہوجاتی ہیں اور اپنے ساتھی مردوں سے کہیں زیادہ توجہ دینے کیلئے تیار ہوتی ہیں ۔

حاصل ہونیوالے نتائج کے مطابق مرد کبھی مکمل طورپر سنبھل نہیں پاتے لیکن زندگی کی گاڑی کو کھینچنے کیلئے آگے چل پڑتے ہیں ۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق تحقیق کاروں کاخیال ہے کہ ’بریک اپ‘ بھی زندگی میں ضروری ہیں کیونکہ ہم میں سے اکثر تیس سال کی عمر میں تین مرتبہ کسی نہ کسی کے عشق میں مبتلاءہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم ایک ہمیں شدید متاثر کرتاہے جس کی وجہ سے ہماری زندگی کا معیار ہفتے یا مہینوں کیلئے نیچے گرجاتاہے ، لوگ نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھتے ، طالبعلم کلاس سے رہ جاتے ہیں اور انفرادی طورپر بھی لوگوں کے رویئے میں تباہی دیکھنے میں آئی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس