”رف اینڈ ٹف“ناناپاٹیکر پہلی مرتبہ کسی فلم میں محبت میں ڈوبے نظر آئیں گے

”رف اینڈ ٹف“ناناپاٹیکر پہلی مرتبہ کسی فلم میں محبت میں ڈوبے نظر آئیں گے
”رف اینڈ ٹف“ناناپاٹیکر پہلی مرتبہ کسی فلم میں محبت میں ڈوبے نظر آئیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ویب ڈیسک) نانا پاٹیکر کا نام لیتے ہی ایک ناراض اور بدمزاج اداکار کا تصور ذہن میں آتا ہے اور انھوں نے اپنی زیادہ تر فلموں میں ایک بدمزاج شخص کے کردار ہی نبھائے ہیں مگر اب وہ پہلی مرتبہ کسی فلم میں رومانوی کردار نبھارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر ہدایتکار سدھناش جھا کی فلم ” ویڈنگ اینورسری میں بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل کے ساتھ رومانوی کردار نبھارہے ہیں گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ گوا میں کی گئی جس میں انھیں پیار بھرے انداز میں ماہی گل کے سامنے بیٹھے انھیں دیکھتے دکھایا گیا ہے۔ہدایتکار سدھناش جھا کا کہنا ہے کہ ان کی یہ رومانوی فلم رواں برس کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید : تفریح