بھارت سے چھوڑے گئے پانی نے تباہ حا ل علاقوں میں پھر تباہی بچا دی

بھارت سے چھوڑے گئے پانی نے تباہ حا ل علاقوں میں پھر تباہی بچا دی
بھارت سے چھوڑے گئے پانی نے تباہ حا ل علاقوں میں پھر تباہی بچا دی

  

لاہور، اسلام آباد، راجن پور (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں سیلابی ریلا آنے کے بعد جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ سندھ میں بھی کچے کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔ بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی نے پاکستانی دیہات میں تباہی مچا دی، سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، نور کوٹ میں مویشی چراتے ہوئے ایک 60 سالہ (ر) فوجی عبدالمجید سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ راجن پور میں مشوری بند کا شگاف پ±ر نہ ہو سکا۔ کو ہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلے نے کوٹ مٹھن کے لغاری بند میں 40 فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا، جس سے ملحقہ بستیوں میں پانی داخل ہو گیا۔ ادھر ڈیرہ غازی خان میں پیر عادل کے مقام پر سیلاب سے مرکزی بند میں 250 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، جس سے 21 بستیاں زیر آب آگئیں۔ سکھر بیراج سمیت دیگر بیراجوں پر لگائے گئے ٹیلی میٹری سسٹم غیر فعال ہو گئے۔

مزید : لاہور