نوازشریف کا عیسیٰ خیل کادورہ ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلا ن

نوازشریف کا عیسیٰ خیل کادورہ ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 20کروڑ روپے کا ...
نوازشریف کا عیسیٰ خیل کادورہ ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلا ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے عیسیٰ خیل میں سیلاب سے ہونے والے نقصان اور بحالی کے کام کیلئے 20کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیاہے ،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کا دکھ ہے اور ہم لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔
عیسیٰ خیل میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ انسانی جان کا نعم البدل کچھ نہیں ہوتا لیکن مالی امداد سے کچھ مدد ہو سکتی ہے ،بارشوں اور نالوں میں طغیانی نے اس علاقے میں تباہی مچا دی ہے ،سیلاب سے جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا لیکن سیلاب متاثرین کی بحالی میں کسی قسم کی کثر نہ اٹھا رکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کو روکنے کیلئے بند بنانے کی ضرور ت ہے اور سیلاب سے مستقل نجات کیلئے ڈیم تعمیر کرنا ہوں گے جو کہ حکومت نے شروع کر دیئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے بتایا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اس علاقے سے گزرنی ہے جس کے بعد اس علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی ۔
اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف کو علاقے میں سیلابی صورتحال اور اس سے ہونےوالے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔نوازشریف کو آگاہ کیا گیا کہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے امدا کر دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -Headlines -