راحت فتح علی چار سالہ پابندی کے بعد ممبئی پہنچ گئے

راحت فتح علی چار سالہ پابندی کے بعد ممبئی پہنچ گئے
راحت فتح علی چار سالہ پابندی کے بعد ممبئی پہنچ گئے

  

کراچی (ویب ڈیسک) برصغیر کے ممتاز گلوکار استاد راحت فتح علی خان چار سال کے وقفے کے بعد ممبئی پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ ان کے انٹرنیشنل منیجر سلمان احمد بھی موجود ہیں۔ نامور گلوکار راحت فتح علی خان پر گزشتہ چار سال سے بھارت جانے پر پابندی عائد تھی، جس کی وجہ سے وہ اس دوران بالی ووڈ فلموں کیلئے اپنے گانے دبئی میں ریکارڈ کرواتے رہے۔ ممبئی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میر ی آواز پسند کرنے والے سرحد کے دونوں جانب رہتے ہیں، میں بہت خوش ہوں کہ اپنے مداحوں سے چار سال بعد بھارت میں ملاقات ہورہی ہے۔

مزید : تفریح