پی آئی اے اور نیاناظم آباد انتظامیہ کا سری لنکا کیخلاف شاندار پرفارمنس پر سرفراز احمد اور انور علی کو پانچ لاکھ روپے کا انعام

پی آئی اے اور نیاناظم آباد انتظامیہ کا سری لنکا کیخلاف شاندار پرفارمنس پر ...
پی آئی اے اور نیاناظم آباد انتظامیہ کا سری لنکا کیخلاف شاندار پرفارمنس پر سرفراز احمد اور انور علی کو پانچ لاکھ روپے کا انعام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایئر لائنز اور نیا ناظم آباد انتظامیہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انور علی اور سرفراز احمد کو سری لنکا کیخلاف شاندار پرفارمنس پر پانچ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیاہے جبکہ پی آئی اے نے انور علی کو آفیسر گریڈ پر پروموٹ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرلائنز اور نیا ناظم آباد انتظامیہ نے انور علی اور سرفراز احمد کو عشائیہ دیا جس دوران نیاناظم آباد کے ڈائریکٹر سپورٹس نے تقریب کے دوران انور علی اور سرفراز احمد کی پاکستان کیلئے شاندار پرفارمنس دینے پر ان کی تعریف کی اور انہیں پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ۔
انور علی نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شاندار اننگ کھیلی جس نے میچ میں کامیابی کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا جبکہ سرفراز احمد نے صرف سری لنکا کیخلاف ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں پاکستانی کی جانب سے شاندار پرفارمنس دی جس کے باعث پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہوا ۔
قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹرز وسیم باری ،وسیم اختر ،موئن خان ،اقبال قاسم ،اعجاز فقیح اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس نے تقریب میں شرکت کی جبکہ چیئرمین پی آئی اے نصیر اور چیئر مین عارف حبیب گروپ نے کھلاڑیوں کو انعامی رقم کا چیک پیش کیا ۔
پی آئی اے نے انور علی کو سری لنکا کیخلاف شاندار پرفارمنس دینے پر آفیسر گریڈ پر پرموٹ کر دیاہے ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -