افغان بستی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل ،دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پہلوﺅں پر تفتیش ہو گی

افغان بستی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل ،دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے ...
افغان بستی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل ،دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پہلوﺅں پر تفتیش ہو گی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کچی آبادی آئی الیون اسلام آباد کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی اسلام آباد میں تجاوزات اور کچی آبادیوں میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پہلوﺅں پر تفتیش کرے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کچی آبادیوں کی تحقیقات کے لئے بننے والی اس جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں پولیس کے اعلی افسر اور حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ انویسٹی گیش ٹیم دو ہفتے میں افغان بستی آئی الیون پررپورٹ انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کرے گی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں