یمن میں القاعدہ نے 700سال پرانی مسجد شہید کردی

یمن میں القاعدہ نے 700سال پرانی مسجد شہید کردی
یمن میں القاعدہ نے 700سال پرانی مسجد شہید کردی

  

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب دنیا کی غریب ملک یمن میں خانہ جنگی کے بعد القاعدہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکرسامنے آرہی ہے اور جزیرہ نما عرب میں موجود القاعدہ نے گزشتہ دنوں یمن کے جنوب مغربی صوبہ لہج میں واقع 700سال پرانی مسجدبارودی مواد نصب کرکے شہید کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کے شدت پسندوں کی طرف سے شیخ عمر علی السقف مسجد کو شاید اس لیے نشانہ بنایاگیاکیونکہ وہ اس کی صوفی ازم سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ کی یمن میں دیرنیہ موجودگی اور گہری ہمدردیاں ہیں تاہم وسیع علاقہ ان کے کنٹرول میں نہیں ۔

امریکہ کاخیال ہے کہ القاعدہ کی یمن میں موجود برانچ زیادہ خطرناک ہے اور یمن میں خانہ جنگی کے بعد القاعدہ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔

مزید : رئیل سٹیٹ