الطاف حسین اپنے بیانات واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں :سعد رفیق

الطاف حسین اپنے بیانات واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں :سعد رفیق
الطاف حسین اپنے بیانات واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں :سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرقیق نے کہاہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین اپنے بیانات واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں ۔
والٹن روڈ پر گورنمنٹ بوائے سکاﺅٹ سکول کے سامنے پیڈسٹرین پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ الطاف حسین کے بیان سے قومی کی دل آزاری ہوئی ہے ،پاکستان کوئی بنانا سٹیٹ نہیں ہے یا پاکستان کے لوگوں میں غیرت کی کمی نہیں ہے ،آپ کی تقریر سے قوم کی دل آزاری ہو ئی ہے آپ قوم سے معافی مانگیں اور اپنے بیانات واپس لیں ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ ہم آئین اور قانون کی نگہبانی کرنے والے اداروں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،سیاست رینجرز یا فوج کو دھمکیاں دینے کا نا م نہیں ہے اس لیے الطاف حسین اپنی جماعت پر رحم کریں کیونکہ آپ کی جماعت میں انتہائی اچھے لوگ بھی موجود ہیں جو آپ کے بیانات کا دفاع کرتے ہیں لیکن آپ ہر روز اپنے بیانات بدلتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دفاع ہی نہیں کر پاتے ۔

انہوں نے الطاف حسین کو مشسورہ دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین انارکی پھیلانے والی گفتگو کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھا ل کرسیاست کرنے کا وقت گزر گیاہے۔

سعد رفیق کا کہناتھا کہ اگر آپ کو گلے شکوے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ پاکستان کو ہی ٹارگٹ بنا لیں ،ماضی میں سب کو گلے شکوے رہے ہوں گے لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں ہوتاکہ آپ ریاست کو ہی ٹارگٹ بنا لیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -