بھارتی پولیس 22 سال سے مفرور ملزم مشتاق ٹائیگر کی آواز سن کر پریشان
ممبئی،لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس کو دہشت گردی میں ملوث 22 سال سے مفرور ملزم مشتاق ٹائیگر میمن کی آواز نے پریشان کردیا۔ انڈین پولیس نے مشتاق میمن کے گھر کے نمبر پر اس کے بھائی یعقوب کی پھانسی سے پہلے فون کیا تھا جس پر مشتاق نے اپنے بھائی کیلئے کسی افسوس کے اظہار کی بجائے انتقام لینے کی بات ہے۔