بھارت نے نو پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے

بھارت نے نو پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے
بھارت نے نو پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے نو پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیروں کو واہگہ چیک پوسٹ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ۔ وطن واپس پہنچنے پر ان پاکستانیوں کی خوش دیدنی تھی ، کچھ نے سجدہ شکر ادا کیا تو کچھ ہنستے مسکراتے اپنوں کے ساتھ چلے گئے ۔ یاد رہے کچھ روز قبل پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 163بھارتی ماہی گیروں کو آزادی دی تھی ۔

مزید : لاہور