پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے مے ویدر کی شرط کو بچگانہ قرار دے دیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے مے ویدر کی شرط کو بچگانہ قرار دے دیا ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر خان نے کہا ہے کہ امریکی باکسر مے ویدر کوعظیم باکسر کے طورپر یاد نہیں رکھا جائے گا،وہ شکست کے خوف سے مجھ سے مقابلہ نہیں کر رہا ۔
مے ویدر کی شرط جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
انہوں نے کہا کہ مے ویدر مجھ سے فائٹ نہ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے اسے مجھ سے ہار کا خوف ہے ۔انہوں نے کہا مے ویدر نے خود سے مقابلے سے قبل ڈینی گارشیا کو ہرانے کی شرط عائد کر کے بچگانہ حرکت کی ۔