ایرانی بحری جہاز کے اوپر اڑنے والا امریکی ہیلی کاپٹر دھمکی ملنے پر مڑگیا

ایرانی بحری جہاز کے اوپر اڑنے والا امریکی ہیلی کاپٹر دھمکی ملنے پر مڑگیا
ایرانی بحری جہاز کے اوپر اڑنے والا امریکی ہیلی کاپٹر دھمکی ملنے پر مڑگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران (این این آئی) خلیج عدن میں موجود ایرانی بحریہ کے جنگی بحری جہازوں نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر اور عرب اتحادی بحریہ کے لڑاکا جہازوں پر ہتھیار تان لئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ اتحادی فوج کے دو بحری جہاز ایرانی جہاز سے چند ہی گز کے فاصلے پر تھے کہ جب جہاز پر متعین ایرانی عملے نے اپنی مشین گن اتحادی بحری جہاز اور اس پر چند ہی لمحے لینڈ کرنے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر پر تان لیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے عملے کو فوری طور پر احساس ہوا کہ ایرانی مشین گنیں تانے فوجیوں کے پیچھے ایک کیمرہ مین اس سارے منظر کی فلم بندی کررہا ہے

مزید : بین الاقوامی