نیپال اور بھارت میں بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ

نیپال اور بھارت میں بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ
نیپال اور بھارت میں بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ

  

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی نیپال اور شمالی بھارت میں مستقبل میں ایک بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ نئے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں برس اپریل میں نیپال میں آنے والے زلزلے سے وہ تمام توانائی خارج نہیں ہوئی جو کہ زیر زمین جمع ہے بلکہ یہ دبا ﺅمغرب ی جانب منتقل ہوگیا ہے۔ یہ تحقیق جیو سائنس اور سائنس نامی رسالوں میں شائع ہوئی ہے اور اس کے مصنفین کا کہنا ہے کہ اس دریافت کے بعد اب مذکورہ علاقے کی زیادہ نگرانی کی ضرورت ہے۔

مزید : بین الاقوامی