نہ انکار نہ اقرار ،ریحام خان کا عملی سیاست میں قدم رکھنے کے سوال پر مبہم جواب

نہ انکار نہ اقرار ،ریحام خان کا عملی سیاست میں قدم رکھنے کے سوال پر مبہم جواب
نہ انکار نہ اقرار ،ریحام خان کا عملی سیاست میں قدم رکھنے کے سوال پر مبہم جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،صرف پاکستان بچانا ہے ، مخالفین کی باتوں سے نہ تو میں ڈرنے والی ہوں نہ ہی خان صاحب گھبرانے والے ہیں۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان 126روز کے دھرنے کے دوران بار بار کہتے رہے ”تحریک انصاف میں موروثی سیاست نہیں ، اس پارٹی میں نسل در نسل لیڈر نہیں آئیں گے، اپنے بچوں کو بھی پارٹی سے دور رکھوں گا جبکہ دوسری تمام جماعتوں میں موروثی سیاست ہے اور بادشاہت کا نظام ہے ،پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت لائے ہیں اسی طرح پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت لائیں گے “لیکن تا ثر دیا جا رہا ہے کہ آپ عملی سیاست میں قدم رکھ چکی ہیں اور اپنی سیاسی مہم بھی شروع کر دی ہے جس پرچیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ ریحام خان کوئی خاطر خوا جواب دینے سے گریز کرتی رہیں اور بات کو گھما پھراکر کچھ یوں سیاست میں آنے کی تائید کی کہ سیاسی حلقوں اور مخالفین نے میرے خلاف بہت سے باتیں کیں ، میری ڈگری جعلی قرار دے دی ، ایجنٹ بھی بنا دیا لیکن میں گھبرانے والی نہیں۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ ایم این اے بننا میرے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ،پاکستان کو بچانا ضروری ہے ، نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کےلئے جدوجہد کرتی رہوں گی ۔ انہوں نے آخر پر کہا کہ سیاسی حلقوں کی باتیں محدودسوچ کے لوگوں کی کج فہمی ہے ، ایسی باتوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔