ورزش کریں چاہے لیٹ آئیں،ترکی میں دفترتاخیر سے آنیوالوں کیلئے نیا پروگرام متعارف

ورزش کریں چاہے لیٹ آئیں،ترکی میں دفترتاخیر سے آنیوالوں کیلئے نیا پروگرام ...
ورزش کریں چاہے لیٹ آئیں،ترکی میں دفترتاخیر سے آنیوالوں کیلئے نیا پروگرام متعارف

  

استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں ایک گورنر نے سرکاری ملازمین کو اس شرط پر دیر سے دفتر آنے کی اجازت دے دی ہے کہ وہ یہ اضافی وقت ورزش کرنے میں لگائیں گے۔ ترکی کے مغربی صوبے ایڈیئرنی کیگورنر درسن علی ساحن نے موٹاپے کے کلاف مہم شروع کی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ بے شک ملازمین کام پر جلدی نہ آئیں لیکن ورزش ضرور کریں۔ انہوں نے دفاتر میں ایک نیا پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین کو ایک گھنٹہ تاخیرسے دفتر آنے کی اجازت ہوگی۔ گورنر کی جانب سے صحت بہتر کرنے کی یہ پہلی کوشش نہیں ہے، جنوری میں انہوں نے عوامی عمارتوں کی پہلی تین منزلوں تک جانے کے لئے لفٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید : بین الاقوامی