فلم ”بجرنگی بھائی جان“ بھارت میں 3 ہفتوں میں 300 کروڑ کا بزنس
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ نے بھارت میں ریلیز کے 3 ہفتوں میں 300 کروڑ کا بزنس کرلیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ نے بھارت میں ریلیز کے صرف 3 ہفتوں میں 300 کروڑ کمالئے جبکہ بین الاقوامی سطح پر فلم نے 200 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی انوکھی کہانی اور مرکزی کردار کی جاندار اداکاری کی وجہ سے فلم مداحوں میں بے پناہ مقبولیت حصل کررہی ہے۔ فلم باکس آفس پر دھوم مچائے ہوئے ہے تاہم آئندہ ہفتوں میں امکان ہے کہ فلم مزید ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ فلم کیس ینما گھروں میں نمائش جاری ہے۔