بھارت میں جادو ٹونے کا الزام لگا کر مقامیوں نے پانچ خواتین کو قتل کر دیا ،جہالت کی انتہا کر دی

بھارت میں جادو ٹونے کا الزام لگا کر مقامیوں نے پانچ خواتین کو قتل کر دیا ...
بھارت میں جادو ٹونے کا الزام لگا کر مقامیوں نے پانچ خواتین کو قتل کر دیا ،جہالت کی انتہا کر دی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جادو ٹونے کا الزام لگا کر پانچ خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈکے ایک گاﺅں میں جادو ٹونے کا الزام لگا کر پہلے تودیہاتیوں نے ان خواتین کو گلیوں میں گھسیٹا اور ڈنڈے مارتے رہے اور گاﺅں سے دور لے جا کر قتل کر دیا گیا ۔بھارتی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دیہاتیوں نے اپنے بچوں پر کالا جادو کرنے کے شبہ میں ان خواتین کو قتل کیا ، یہ خواتین اپنے گھر میں سو رہی تھیں کہ رات گئے دیہاتیوں نے حملہ کر دیا اور گھر سے گھسیٹتے ہوئے باہر نکال کر تشدد شروع کر دیا ، ان پانچوں خواتین کی عمریں 40برس کے قریب ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں10سال کے دوران ایک ہزار خواتین کوجادوٹونے کے الزام میں قتل کیا جا چکا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی