عدالت نے ایم کیو ایم کے تین گرفتار کارکنوں کو 22 اگست تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے ایم کیو ایم کے تین گرفتار کارکنوں کو 22 اگست تک ریمانڈ پر جیل بھیج ...
 عدالت نے ایم کیو ایم کے تین گرفتار کارکنوں کو 22 اگست تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے تین گرفتار کارکنوں کو 22 اگست تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے 3 کارکن عمیر،فیضان اور وجیہہ کو فورسز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا،اور ان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں 22 اگست تک ریمانڈ پر لانڈھی جیل منتقل کر دیا گیا ہے،تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

مزید : کراچی