ایف سی کی کارروائی ،سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سات دہشتگرد گرفتار :ترجمان ایف سی

ایف سی کی کارروائی ،سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سات دہشتگرد گرفتار ...
ایف سی کی کارروائی ،سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سات دہشتگرد گرفتار :ترجمان ایف سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان ایف سی نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے سات دہشتگردوں کو حراست میں لے لیاہے اور ان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف سی کا کہناتھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کوئٹہ کے علاقے دالبندین کے میں کارروائی کرتے ہوئے سات دہشتگردوں کو حراست میں لے لیاہے جو کہ سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ساتوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انہیں گرفتار کرنے کے بعد مزیدتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں سے دو کلو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ اپنے قبضہ میں لے لیاہے۔

مزید :

کوئٹہ -