خواجہ سعد رفیق کا سیاسی ڈرامہ سکول کے بچوں نے بے نقاب کردیا

خواجہ سعد رفیق کا سیاسی ڈرامہ سکول کے بچوں نے بے نقاب کردیا
خواجہ سعد رفیق کا سیاسی ڈرامہ سکول کے بچوں نے بے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے والٹن اووربرج کا افتتاح کردیاتاہم اس موقع پر سمر کیمپ کے بہانے بلائے گئے سکول کے بچے پھٹ پڑے ۔ سکول یونیفارم میں موجود بچوں نے بتایاکہ اُنہیں بلایاہے کہ سمر کیمپ کا آغاز ہورہاہے لیکن یہاں آکر کرسیوں پر بٹھادیاگیا، خواجہ سعد رفیق آئے اور اُنہوں نے افتتاح کیلئے لگی تختی کی نقاب کشائی کی توپتہ چلاکہ والٹن اوور برج کا افتتاح ہواہے ۔
بچوں کاکہناتھاکہ منتظمین نے گالیاں اور دھکے بھی دیئے ، سکول کے بچوں کو نعرے لگانے کیلئے زبردستی بلایاگیالیکن بعد میں بچوں نے ہی ڈرامہ بے نقاب کردیا اور منتظمین کو لینے کے دینے پڑگئے ۔

مزید :

لاہور -