ضمانت پر رہا ملزم عامر خان کی حج پر جانے کیلئے عدالت سے درخواست
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے سینئر رہنماءاور ضمانت پر رہائی پانیوالے ملزم عامر خان نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ اسے حاضری سے استتشنیٰ قرار دیتے ہوئے حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے درخواست پر رینجرز کے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔عدالت نے ملزم عامر خان کو 15 اگست تک عبوری ضمانت پر رہا کر رکھا ہے۔