بھارت کے چار خاندانوں نے کراچی کے ایدھی سینیٹر میں مقیم ہندو لڑکی گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کر دیا

بھارت کے چار خاندانوں نے کراچی کے ایدھی سینیٹر میں مقیم ہندو لڑکی گیتا کے ...
بھارت کے چار خاندانوں نے کراچی کے ایدھی سینیٹر میں مقیم ہندو لڑکی گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کر دیا

  

نئی دہلی(اے این این) بھارت کے چار خاندانوں نے کراچی کے ایدھی سینیٹر میں مقیم بھارتی لڑکی گیتا کے والدین ہونے کا دعویٰ کر دیا،دعویداروں میں امرتسر کا گونگا بہرا بھکاری جوڑا بھی شامل ہے۔تفصیلات کےمطابقبھارتی وزیر خارجہ نے متعلقہ ریاستوں کے وزراءاعلیٰ کو چھان بین اور دعوو ں کی تصدیق کی ہدایت کر دی اور رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ کراچی میں گیتا سے متعلق گزشتہ چند روز کے دوران پنجاب ،بہار ،جھارکھنڈ اور اتر پردیش کے چار خاندانوں نے گیتا کے والدین ہونے کا دعوٰ کیا ہے ۔انہوں نے متعلقہ وزرائے اعلیٰ سے کہاہے کہ وہ گیتا سے تعلق کے خاندانوں کے دعوﺅں کی تصدیق کے بعد رپورٹ پیش کریں ۔سشما سوراج نے کہا ہے گیتا کو بھارت لانے کے لئے ضروری قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پرتاب گڑھ کے ایک گاﺅں کے جوڑے نے دعویٰ کیاہے کہ 14سالوں سے پاکستان میں گونگی اور بہری بھارتی لڑکی ان کی بیٹی ہے ۔

اتر پردیش کے انسپکٹر جنرل ستیش گنیش نے میڈیا کو بتایاکہ تھمو ہان گاﺅں کی انارا دیوی اور ان کے شوہر رام راج گوتم نے مہیش گنج پولیس سٹیشن میں یہ دعویٰ کیا ہے پاکستان میں رہنے والی گیتا کا اصل نام سویتا ہے جو 2004ءسے لاپتہ ہے ۔گیتا کی ماں دیوی نے اعتراف کیاہے کہ جس وقت سویتا کے ساتھ اس کا بھائی نارائن داس تھا ،اس وقت اس کی عمر چار سال تھی اوروہ ریاست بہار کے ضلع چھپرا میں 2004ءمیں لاپتہ ہوئی۔انہوں نے کہاکہ سویتا کے لاپتہ ہونے کے چند روز بعد ہی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی ۔

دیوی نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے نیوز چینل پر ایدھی ہوم سینٹر کراچی میں سویتا کی خبر سنی جس کے بعد انہوں نے مہیش گنج پولیس سٹیشن میں میں گیتا کے وارث ہونے کا دعویٰ کیاہے ۔آئی جی نے کہاکہ اس حوالے سے جوڑے نے پرتاب گڑھ کے پولیس ڈی ایم اور ایس پی کو بھی درخواست دی ہے ۔تصدیق کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کردی گئی ہے اور چھپرا پولیس کو بھی 2004ءکی ایف آر کی تصدیق کا حکم دے دیاہے ۔امرتسر سے سے بھی گزشتہ روز ایک گونگے بہرے جوڑے راجیش کمار اور رام دلاری نے دعویٰ کیا کہ گیتا ان کی بیٹی ہے اور اس کا اصل نام پوجا ہے جسے وہ پیار سے گڈی کہتے تھے ۔بہار سے پنجاب ہجرت کرنے والے جوڑے کا کہناہے کہ گیتا(پوجا )ایک عشرہ قبل اس وقت لاپتہ ہوئی جب وہ امرتسر کے ریلوے سٹیشن پر بھیک مانگ رہے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی