قومی اسمبلی میں قراردادوں کی واپسی ، حکومت نے پی ٹی آئی کو نیچادکھانے کیلئے ساری گیم کھیلی: ایم کیوایم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے ایم کیوایم اور جے یوآئی ایف نے پی ٹی آئی کے خلاف اپنی قراردادیں واپس لے لی ہیں لیکن اب ایم کیوایم کے رہنماءسلمان بلوچ نے انکشاف کیاہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے سیاست کھیلی ہے جس کا مقصد یہ تھا کہ اسمبلی میں آنکھیں نیچی کرکے آئیں ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان بلوچ کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے تحریک انصاف کیساتھ گیم کھیلی گئی ، ایم کیوایم کی قرارد اد22اپریل کی تھی جس پر سات دن بعد ووٹنگ ہونا تھی لیکن حکومت نہیں کرائی اور چارمہینے بعد ایوان میں لائے اورپھر معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں دکھائی دیتی رہیں ۔سلمان بلوچ کا کہناتھاکہ اس وقت کا انتخاب اس لیے کیاگیاکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حکومت کے حق میں آگئی ہے ، اگر پہلے لائی جاتی تو حکومت کو لگ پتہ جاتا، آپ ان کو طعنے دیتے رہے ، ایم کیوایم کا تو ایک واضح موقف تھا اور اس پر کھڑی تھی ، ایم کیوایم آج بھی آئین کیساتھ کھڑی ہے لیکن تلواریں لٹکانے کا کیا فائدہ ، آپ انہیں کہیں کہ آنکھیں نیچے کرکے آئیں ۔