رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کی منظوری ،نوٹیفیکیشن جاری

رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کی منظوری ،نوٹیفیکیشن جاری
رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کی منظوری ،نوٹیفیکیشن جاری

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں 120روز کی توسیع کی منظوری وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے دی ، صوبائی حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعلی قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے رینجرز اسی جذبے سے کام کرتی رہے گی ۔

یاد رہے رینجرز کے اختیارات آج ختم ہو رہے تھے،سندھ حکومت نے رینجرز کے ساتھ کچھ اختلافات کے باعث گذشتہ دفعہ رینجرز کے اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی ،رینجرز کے اختیارات میں ہر بار چار ماہ کی توسیع کی جاتی ہے لہذا ا س بار پھر اختیارات میں چار ماہ کے لئے توسیع کی گئی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں