انگلینڈ نے آسٹریلیاکو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 78رنز اور ایک اننگ سے شکست دے دی

انگلینڈ نے آسٹریلیاکو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 78رنز اور ایک اننگ سے شکست دے دی
انگلینڈ نے آسٹریلیاکو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 78رنز اور ایک اننگ سے شکست دے دی

  

ٹوٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ نے آسڑیلیا کو چوتھے ون ڈے میں 78رنز اور ایک اننگز سے شکست دے کر ایشنز سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پہلی اننگ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو محض 60رنز پر 18.3اوورز میں آل آوٹ کر دیاجس میں سٹورٹ براڈ نے 15رنز دے کر آسٹریلیا کے 8کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جوکہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کیلئے انتہائی دردناک ثابت ہوا ۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کے 60رنز کے جواب میں 9وکٹوں کے نقصان پر 85.2اوورز میں 391رنز بنائے اور 331رنز کی برتری حاصل کی جس میں جے ای روٹ 130رنز اور جے ایم بیز ٹو 74رنز کے ساتھ نمایا ںرہے لیکن آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگ میں بھی سنبھل نہ پائی اور اانگلینڈ کے 331رنز کو عبور نہ کر سکتی اور محض 253رنز بنا کر آﺅ ٹ ہو گئی ۔آسٹریلیاکی جانب سے ڈی اے وارنر 64رنز اور اور راجر 52رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں