امریکی باکسر مے ویدر نے عامر خان سے مقابلے کیلئے گورشیا کو شکست دینے کی شرط رکھ دی

امریکی باکسر مے ویدر نے عامر خان سے مقابلے کیلئے گورشیا کو شکست دینے کی شرط ...
امریکی باکسر مے ویدر نے عامر خان سے مقابلے کیلئے گورشیا کو شکست دینے کی شرط رکھ دی

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے چیلنج پر امریکی باکسر مے وید نے پہلے گورشیا کوہرانے کی شرط رکھ جسے وہ شکست دے چکے ہیں ۔

عامر خان سے مقابلے سے آنکھیں چرانے پر تنقید کا نشانہ بننے پر مے ویدر نے بال ایک بار پھر عامر خان کے کوٹ میں ڈال دی اورکہاکہ عامر خان سے فائٹ ہوسکتی ہے لیکن میرے سامنے آنے سے پہلے انہیں ڈینی گارشیا کو ہرانا ہوگا جسے میں شکست دے چکا ہوں لیکن دوسری طرف مے ویدر 12 ستمبر کو اپنے کیریئر کی آخری فائٹ کا اعلان بھی کرچکے ہیں ۔

مے ویدر کہتے ہیں کہ اس فائٹ کے بعد اپنا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے وہ 49-0 کے ریکارڈ کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا چاہتے ہیں۔ اس مقابلے میں انہوں نے آندرے بروٹوں کو عامر خان پر ترجیح دی۔ ان کے مطابق آندرے باکسنگ میں اپنا سو فیصد دیتے ہیں ۔

مزید : کھیل