ویڈیو دیکھ چکا تھا، بجرنگی بھائی جان میں چاندنواب کا کردار سکرپٹ لکھتے ہوئے ذہن میں آیا: کبیر خان

ویڈیو دیکھ چکا تھا، بجرنگی بھائی جان میں چاندنواب کا کردار سکرپٹ لکھتے ہوئے ...
ویڈیو دیکھ چکا تھا، بجرنگی بھائی جان میں چاندنواب کا کردار سکرپٹ لکھتے ہوئے ذہن میں آیا: کبیر خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ,ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے جہاں کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہیں پاکستانی صحافی چاند نواب کے کردار نے بھی دھوم مچادی۔

فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان نے بتایاکہ کچھ سال پہلے چاندنواب کی اصل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تواسے دیکھ کر وہ بہت ہنسے اور فیصلہ کیا کہ کبھی سکرپٹ میں موقع ملا تو یہ کردار ضرورشامل کریں گے ، اصل میں فلم میکر بھی اپنے تجربات یااردگرد ہونیوالی چیزوں کو دیکھ یا محسوس کرکے ہی فلم کا حصہ بناتے ہیں ۔ بجرنگی بھائی جان کیلئے جب سکرین پلے لکھ رہاتھاتو ایسا کردار چاہیے تھا جو بجرنگی کا ساتھی بن کر ساتھ سفر کرے اور پاکستان میں بجرنگی کی مدد کرے تواسی وقت وہ صحافی چاندنواب یادآیا، یعنی جب آپ اپنی رپورٹ کا اختتام کررہے ہوں تو کوئی آکر بولے کہ تم یہاں کیا کررہے ہو، وہاں ایک ہندوستانی جاسوس پکڑاگیاہے اور پھر وہ ادھر بھاگے کہ یہ بہت بڑی کہانی ہے اور پھر اپنی سٹوری کے پیچھے بھاگ کھڑا ہواور بعدمیں کردار کے مطابق پاکستان میں اس کی مدد بھی کرے ۔

مزید : تفریح