ریحام خان کے ہری پور سے سیاسی کیریئر کے آغاز کی وجہ سامنے آگئی

ریحام خان کے ہری پور سے سیاسی کیریئر کے آغاز کی وجہ سامنے آگئی
ریحام خان کے ہری پور سے سیاسی کیریئر کے آغاز کی وجہ سامنے آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ہری پور میں باضابطہ طورپر سیاسی جلسے سے خطاب کیا اور یہ خطاب اُنہوں نے تین زبانوں میں کیا جس پر کئی تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ ریحام خان نے بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی تاہم اب ایک سینئر صحافی ریحام خان کے ہری پور سے سیاسی کیریئرکے آغاز کی ممکنہ منطق بھی سامنے لے آئے ہیں ۔

دنیانیو زکے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے حبیب اکرم نے بتایاکہ وہ اس سوچ میں گم تھے کہ ریحام خان نے ایبٹ آباد سے ہی کیوں آغا زکیا اور تحقیقات کرنے پر پتہ چلاکہ وہاں پر ضلع ہری پور کے پنیہ گاﺅں کی ایک یونین کونسل ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 1966ءسے 1972 ءتک ریحام خان کے نانا ابوڈاکٹر شیر بہادر اس یونین کونسل کے چیئرمین بھی تھے ، سیاست کہیں نہ کہیں جینز میں بھی موجود ہے اور اس خاندان کی اولاد ایک مرتبہ پھر سیاسی میدان میں آئی ہے اور اس کیلئے اپنے ہی ایک طرح کے آبائی علاقے کا انتخاب کیاگیاہے ۔

ہارون الرشید نے کہاہے کہ یہ بہت بڑا اور اچھا خاندان ہے ۔

مزید : اسلام آباد