بھارت کی ایک اور گھناﺅنی سازش ناکام،اودھم پور سے گرفتار”پاکستانی“ نوجوان مقبوضہ کشمیر کا ہی رہائشی نکلا

بھارت کی ایک اور گھناﺅنی سازش ناکام،اودھم پور سے گرفتار”پاکستانی“ نوجوان ...
بھارت کی ایک اور گھناﺅنی سازش ناکام،اودھم پور سے گرفتار”پاکستانی“ نوجوان مقبوضہ کشمیر کا ہی رہائشی نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور گھناﺅنی ساز ش کا پردہ فاش ہوگیا،بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں ملوث ادھم پور سے گرفتار نوجوان نویدمقبوضہ کشمیر کا رہائشی نکلا،بھارتی میڈیانے گرفتار نوجوان کو فیصل آباد کا رہائشی بتایا تھا اور کہا تھاکہ یہ نوجوان مقبوضہ کشمیر میں خودکش حملے کیلئے آیا تھا۔بھارتی فوج نے نوید اور اسکے 9عزیز واقارب سمیت گھاٹ گاﺅں کے 15افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گرفتار نوجوان نوید ضلع ”کلگام “کے گاﺅںگھاٹ کا باشندہ ہے اور پیشے کے اعتبار سے بس کنڈیکٹر ہے ،نوید فائرنگ کے وقت قافلے کے پاس سے گزر رہا تھا،بھارتی میڈیا نے حملے میں مارے جانے والے نوجوان نعمان کو بھی پاکستانی ظاہر کیا تھا جس کا تعلق بہاولپور سے بتایا گیا تھاجبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے نعمان کا تعلق بھی گھاٹ گاﺅں سے تھا،نعمان نے حملے کامنصوبہ گھاٹ گاﺅں میں ہی تیار کیا تھا،اس منصوبے میں ملوث دو اور نوجوانوں فیاض اور ماجد کا تعلق بھی اسی گاﺅں سے ہے،نوید کی ماں کشمیری نہیں،لیکن باپ کشمیری ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے مکینک ہے،نوید کی دماغی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے.