ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پانچ بچے دریائے راوی میں ڈوب گئے

ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پانچ بچے دریائے راوی میں ڈوب گئے
ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پانچ بچے دریائے راوی میں ڈوب گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پانچ بچے دریائے راوی میں ڈوب گئے ، دو کو بچا لیا گیا ، تین کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پانچوں بچوں کا تعلق دریائے روای سے ملحقہ علاقے سے ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بچے دریا کے کنارے کھڑے تھے کہ گر گئے ، ان بچوں میں ڈھائی برس کا بچہ بھی شامل ہے ، ایک بچہ بڑا تھا جو خودبھی باہر آگیا جبکہ اس نے اپنے ساتھ ایک چھوٹے بچے کو بھی باہر نکال لیا ۔ ذرائع نے بتایا ایک اوربڑے بچے نے اپنے بھتیجے سمیت باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم اس کوشش میں دونوں ڈوب گئے ۔ ریسکیو کے غوطہ غور ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کر رہے ہیں تاہم ابھی کوئی کامیابی نہیں ملی ، پانی کافی چڑھا اور گہرا ہے جبکہ بچوں کے اہل خانہ کنارے پر کھڑے آہ و بکا کر رہے ہیں اور غم سے نڈھال ہو رہے ہیں۔

مزید : لاہور