پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین سکینڈل ، سرپرستی کرنیوالے درندہ صفت سیاستدان کا نام بھی سامنے آگیا

پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین سکینڈل ، سرپرستی کرنیوالے درندہ صفت ...
پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین سکینڈل ، سرپرستی کرنیوالے درندہ صفت سیاستدان کا نام بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع قصور میں بچوں سے جنسی زیادتی کے پاکستان کی تاریخ کے بدترین سکینڈل میں سیاستدانوں اور سینئر پولیس حکام سمیت بااثر شخصیات کے نام سامنے آگئے ہیںجونہ صرف سینکڑوں بچوں کی عزتوں کیساتھ کھیلنے والے درندوں کی حفاظت کررہے ہیں بلکہ ان کے مقدمات بھی کالعدم قراردلوانے کیلئے کوشاں ہیں ۔
سینکڑوں بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیوز سکینڈل کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

تفصیلات کے مطابق ان میں سے ایک شخصیت مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد سعید خان بھی ہیں جو متعلقہ حلقے سے ہی کامیاب ہوئے ہیں ۔ ڈی پی او قصور رائے بہادر نے صوبائی وزیر کے دباﺅ میں مقدمے کو کالعدم قراردے کر مبینہ طورپر معاملے کو سردخانے میں ڈالنے کی کوشش کی تاہم میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ کسی بھی مجرم سے تعلق ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتاکہ آپ بھی جرائم پیشہ ہیں ۔
دی نیشن کی ایڈیٹرانچیف رمیزہ نظامی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ ’ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ رکن اسمبلی کے توسط سے پچاس لاکھ روپے رشوت کے وصولی کے بعد مرکزی ملزم کو چھوڑ دیاگیاہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کاکہناہے کہ اُنہیں مقدمات واپس لینے کے لیے مقامی سیاسی شخصیت کے دباﺅکا سامنا ہے ، ویسے بھی یہ کیسے ممکن ہوسکتاہے کہ ایک رکن اسمبلی پورے گاﺅں کے ’درد‘ سے ناواقف ہو۔