اسلام آباد ائیر پورٹ کے تمام ایئر کنڈیشنز ناکارہ قرار دیدئیے گئے

اسلام آباد ائیر پورٹ کے تمام ایئر کنڈیشنز ناکارہ قرار دیدئیے گئے
اسلام آباد ائیر پورٹ کے تمام ایئر کنڈیشنز ناکارہ قرار دیدئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن حکام نے اسلام آباد ائیر پورٹ کے تمام ایئر کنڈیشنز کو ناکارہ قرار دیدیا ہے ،اسلام آباد ایئر پورٹ پر گزشتہ روز 5خواتین گرمی سے بیہوش ہوگئی تھیں،جس پر سول ایوی ایشن حکام نے آج اسلام آباد ائیر پورٹ کا دور ہ کیاجہاں انہوں نے تمام ائیر کنڈیشنز کا جائزہ لیاجس میں یہ بات سامنے آئی کہ کوئی بھی ایئر کنڈیشن صحیح کام نہیں کر رہا،جس پر ایوی ایشن حکام نے تمام ایئر کنڈیشنز کوناکارہ قرار دیدیا،سول ایوی ایشن حکام نے ایئر پورٹ انتظامیہ کوتمام ایئر کنڈیشنز کی جلد ازجلد مرمت کرانے کا حکم دیدیاہے۔

مزید :

اسلام آباد -