سندھ سے تعاون نہیں ملا، خیبرپختونخواہ حکومت نے 90فیصداراضی واگزار کرادی: سعد رفیق

سندھ سے تعاون نہیں ملا، خیبرپختونخواہ حکومت نے 90فیصداراضی واگزار کرادی: سعد ...
سندھ سے تعاون نہیں ملا، خیبرپختونخواہ حکومت نے 90فیصداراضی واگزار کرادی: سعد رفیق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے محکمے میں بہتری کیلئے کوششوں کو گردانتے ہوئے سندھ حکومت پر شدیدتنقید کی تاہم خیبرپختونخواہ حکومت کی تعریف کیے بغیر بھی نہ رہ سکے ۔

میڈیا سے گفتگومیںخواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ سندھ بورڈ آف ریونیو سے کوئی تعاون نہیں ملا،سرکااور سائیں یا پھر اپنے پیٹ کے احکامات ماننے والی بیوروکریسی لگادیں گے تو کچھ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کو واضح پیغام دیاہے ، خیبرپختونخواہ حکومت نے ریلوے کی 90فیصد زمین واگزار کرادی ہے ۔

اُن کاکہناتھاکہ ریلوے کے 14ہزارپلوںمیں سے 159 کمزور پلوں کی بحالی پر کام جاری ہے جن میںسے 73 پلوں کو درست کردیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ رائل پام اور بزنس ٹرین کے معاملے کے لئے صرف تھوڑا سا انتظار اور کیا جائے جس کے بعد کارروائی کا وقت آجائے گا، پی سی سی میں ہم گئے ہیں، بزنس ٹرین والوں کو ٹکا دینے کے لئے کوئی تیارنہیں ہے ، وہ روز نئے بہانے کرتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے وعدہ کیا کہ آئندہ مالی سال میں حکومت کی طرف سے 32 ارب روپے کمانے کا ہدف دیا گیا ہے لیکن ریلوے 38ارب روپے کمائے گا۔

مزید : لاہور