کارکن بھابھی کے نہیں پاکستان کے جانثار بنیں ،ریحام خان کی کارکنوں کی تنبہہ

کارکن بھابھی کے نہیں پاکستان کے جانثار بنیں ،ریحام خان کی کارکنوں کی تنبہہ
کارکن بھابھی کے نہیں پاکستان کے جانثار بنیں ،ریحام خان کی کارکنوں کی تنبہہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہر ی پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمر ان خان کی اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا عمل گھر سے شروع ہوتا ہے جیسے بنی گالا میں تبدیلی آئی ہے ۔لوگ بھابھی سے ڈرے ہوئے لگتے ہیں ۔ ہر ی پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں میری تقریر سے لوگ گھبر ا گئے ہیں ۔مخالفین نے بھابھی سے ڈر کر تنقید شروع کردی ہے۔ میں ہزارے کی بہادر بیٹی ہوں اس لیے شاید لوگ گھبرا گئے ہیں ۔انہوں نے ورکرز کے پرجوش نعروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن میرے جانثار نہ بنیں بلکہ پاکستان کے لیے اپنی جانوں کو قربان کریں ۔مجھے خاتون اول بننے کا شوق نہیں ہے اس لیے مجھے روایتی سیاست دانوں سے نہ ملایا جائے ۔

مزید : ہری پور