حکومت نے جھوٹے وعدے کیے ،اب کسانوں کو حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہو گا:شاہ محمود قریشی

حکومت نے جھوٹے وعدے کیے ،اب کسانوں کو حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہو گا:شاہ محمود ...
حکومت نے جھوٹے وعدے کیے ،اب کسانوں کو حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہو گا:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہا ڑی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسانوں کو اب اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا کیو نکہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں نے سارے ملک کے کسانوں کا خون چوس لیا ہے ۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسان پانی میں نہیں بلکہ قرضے میں ڈوبا ہوا ہے ۔وہاڑی میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی کاشت کو اچھی قیمت ملے گی لیکن کسان مناسب معاوضہ لینے کے بجائے قرضوں میں دھنستا چلا جا رہا ہے لیکن پھر بھی گزشتہ سات سالوں سے کسانوں کی حالت زار پر کسی نے دھیان نہیں دیا ۔کسان اور کاشتکار بہت ہی صبر والے لوگ ہیں اس لیے اب قدرتی آفت برداشت کی جا سکتی ہے لیکن انسانی آفت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کسانوں کو بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہیں یہ بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کی جا رہیں ۔

مزید :

وہاڑی -