بھارت میں یعقوب میمن کی پھانسی پر سوال اٹھانے والے چینلز سے جواب طلب، حکومت نے نوٹس دیدیئے

بھارت میں یعقوب میمن کی پھانسی پر سوال اٹھانے والے چینلز سے جواب طلب، حکومت ...
بھارت میں یعقوب میمن کی پھانسی پر سوال اٹھانے والے چینلز سے جواب طلب، حکومت نے نوٹس دیدیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈی این اے )بھارت کی حکومت نے ملک کے تین بڑے ٹی وی چینلوں سے یعقوب میمن کے واقعے کی کوریج کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے،یعقوب میمن کی پھانسی کے ایک ہفتے بعد بھی بھارت کے اخبارات اور ٹیلی ویژن پر الگ الگ زاویوں سے بحث جاری ہے ۔ وہ لوگ جو سزائے موت کے خلاف ہیں وہ کسی مجرم کی پھانسی کے موقع پر سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور ان کی تحریک میں اور زیادہ شدت آ جاتی ہے ،سزائے موت کے حق اور خلاف کے بارے میں رائے منقسم نظر آتی ہیں ۔ دہشت گردی اور سنگین نوعیت کے ریپ کے واقعات کے سبب رائے عامہ سزائے موت کے حق میں زیادہ نظر آتی ہے ۔حالہ برسوں میں یعقوب میمن کا معاملہ غالباًسزائے موت کا واحد ایسا معاملہ تھا جس کے بارے غیر معمولی طور پر بحث چھڑی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کی حکومت نے ملک کے تین بڑے ٹی وی چینلوں سے یعقوب میمن کے واقعے کی کوریج کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے ۔وزارت اطلاعات و نشریات نے تین پرائیوٹ چینلوں کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ انھوں نے یعقوب کی پھانسی کے بعد جس طرح کا پروگرام پیش کیا اس سے ملک کی عدلیہ اور صدر مملکت کی توہین ہوئی ہے ۔دو چینلوں نے اس روز ایک مفرور ملزم کا انٹر ویو نشر کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ یعقوب کےساتھ انصاف نہیں ہوا ۔ اور ایک دوسرے چینل نے یعقوب کے وکیل کا انٹرویو دکھایا تھا جس میں یعقوب کے پس منظر میں اپنی دلیلیں دیتے ہوئے کہا تھا کہ موت کی سزا ختم کر دینی چاہیے ۔
ان تینوں چینلوں کو اپنا جواب دینے کے لیے پندرہ دن کا وقت دیا گیا ہے ۔ جواب دینے کے بعد کارروائی کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے اہلکاروں کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے اہلکار شامل ہیں ۔