دھونی نے ایلیٹ پیراملٹری یونٹ کے ہمراہ ٹریننگ شروع کردی
نئی دہلی(ویب ڈیسک) ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کیلئے بھارتی ون ڈے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایلیٹ پیرا ملٹری یونٹ کے ہمراہ ٹریننگ شروع کردی۔ انہوں نے حکام کو لکھ کر دیاکہ 2ہفتوں پر محیط یہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وہ پیراشوٹ کے ذریعے5 مرتبہ فضا سے زمین کی جانب چھلانگ لگائیں گے۔ واضح رہے کہ دھونی کو بھارتی آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ ملا ہوا ہے، انہوں نے 5 اگست کو ابتدائی ٹریننگ آگرہ میں واقع مرکز میں کی۔