سات بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں :ڈی پی او قصور

سات بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں :ڈی پی او قصور
سات بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں :ڈی پی او قصور

  

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی پی او رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے سات واقعات سامنے آئے ہیں جن میں شامل سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔اگر بے قصوروں کو بھی پکڑ لیاتو انصاف میں دشواری ہو گی۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے انکشاف کیا کے بچوں کی زیادتی کے معاملے میں اصل ملزمان کے ساتھ ساتھ بچوں کے والدین بھی شریک جرم ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اصل ملزمان کا چالان پیش نہ کیا گیا تو انصاف کی فراہمی میں مشکل پیش آئے گی ۔ابھی تک کسی بچے سے زیادتی کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے ۔پولیس کے ساتھ ساتھ بچوں کے والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔

مزید : قصور