وہ شرمناک تحقیق جو شادی شدہ افراد کو ضرور پڑھ لینی چاہیے

وہ شرمناک تحقیق جو شادی شدہ افراد کو ضرور پڑھ لینی چاہیے
وہ شرمناک تحقیق جو شادی شدہ افراد کو ضرور پڑھ لینی چاہیے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ازدواجی تعلق کی مضبوطی کیلئے وفا اور اخلاص کو بنیادی عنصر قرار دیا جاتا ہے مگر امریکا میں کی گئی ایک تحقیق نے عجیب و غریب دعویٰ کرتے ہوئے محبت میں شدت کیلئے تھوڑی سی جنسی بے راہروی کو بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی، انڈیانا یونیورسٹی اور کنٹیکی لیکسنگٹن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں 160 خواتین سے معلومات جمع کی گئیں اور اس تحقیق کی بناءپر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو خواتین اپنے خاوند کے علاوہ بھی کسی مرد پر نظر رکھتی ہیں ان کی ازدواجی زندگی بہتر ہوتی ہے اور خاوند کے ساتھ رشتہ مضبوط ہوجاتاہے۔

تحقیق میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ کسی غیر مرد میں دلچسپی لینے کی صورت میں جسمانی خواہشات اور امنگیں زور پکڑتی ہیں لیکن ان کی تسکین اپنے شریک سفر کے ساتھ کرلی جاتی ہے اور یوں ازدواجی زندگی بھرپور اور پرجوش رہتی ہے۔ 70 فیصد خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر مردوں سے آنکھ لڑانے کا ازدواجی تعلق پر منفی اثر نہیں پڑتا بلکہ شریک حیات کے ساتھ تعلق مزید پرجوش اور مضبوط ہوجاتا ہے۔

اگرچہ روایتی اور اخلاقی نظریات کے مطابق خاوند اور بیوی کا خالصتاً ایک دوسرے تک محدود رہنا ہی دیرپا محبت کا ضامن ہے مگر یہ تحقیق کار اصرار کررہے ہیں کہ کسی دوسرے شخص میں ہلکی پھلکی دلچسپی ازدواجی تعلق کو دلچسپ اور پرجوش رکھتی ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’سیکس اینڈ مریٹل تھراپی‘ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس