دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس ہر حال میں پاکستان میں ہو گی :سرتاج عزیز

دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس ہر حال میں پاکستان میں ہو گی :سرتاج عزیز
دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس ہر حال میں پاکستان میں ہو گی :سرتاج عزیز

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس ہر حال میں پاکستان میں ہو گی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے 70فیصد شرکا نے یقین دلا دیا ہے ۔بھارت کو بھی اس کانفرنس کامجوزہ مسودہ بجھوایا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کی دعوت مل گئی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ان مذاکرات میںشرکت کے حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے کی تیاری شروع کردی ہے ۔اس اجلاس میں صرف اس لیے شرکت کریں گے کہ تمام باتیں آمنے سامنے بیٹھ کر ہو سکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پاکستان کی جانب انگلیاں اٹھائی جاتی ہے اور بھارت یہ الزام تحقیقات سے قبل ہی لگا دیتا ہے۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابل میں ہونےوالا حملہ افسوس ناک ہے اور پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔کابل میں حملے کے ذمے داروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں تمیز نہیں کرتا ۔افغان طالبان سے گفتگو کا پہلا دور کامیاب رہا ہے اور مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی کامیابی کی امید ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں