موقع پر ہی انصاف کر دیا،سعودی خاتون کو ہراساں کرنے والے مر د کو شاندار سزا

موقع پر ہی انصاف کر دیا،سعودی خاتون کو ہراساں کرنے والے مر د کو شاندار سزا
موقع پر ہی انصاف کر دیا،سعودی خاتون کو ہراساں کرنے والے مر د کو شاندار سزا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مردوں کے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ خود ہمارے یہاں مارکیٹس ، شاپنگ مالز اور بازاروں میں اس نوعیت کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں۔ ان واقعات میں عموماً دیکھا جاتا ہے کہ خواتین ان بدتہذیب مردوں کو نظرانداز کرتے ہوئے گزر جاتی ہیں لیکن سعودی عرب میں ایک عورت نے دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک مثال قائم کی ہے جس پر عمل کرکے خواتین مردوں کی بدتمیزی کا مکمل خاتمہ نہ سہی لیکن اس میں کمی ضرور لا سکتی ہیں۔

اس سعودی خاتون نے ہراساں کرنے والے مرد کی مارکیٹ میں جھاڑو سے پٹائی کرکے اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ہے جسے صارفین کی طرف سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور خاتون کی ہمت و جرات کی داد دی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد مارکیٹ میں خاتون کا پیچھا کر رہا ہوتا ہے۔ خاتون تنگ آ کر ایک دکان کے باہر رکھا جھاڑو اٹھا کر اس پر پل پڑتی ہے۔ دو ہی جھاڑو پڑتے ہیں اور مرد دوڑ لگا دیتا ہے۔ یہ واقعہ سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام کی ایک مارکیٹ میں پیش آیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس